شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ، چار جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا ہے جس میں چار جوان شہید ہو گئے ہیں۔ شہدا میں لانس نائیک شاہ زیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور خرم شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی اس لعنت کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔