سکھر کی حدود میں ریلوے ٹریک شدید متاثر، متعدد ٹرینیں عارضی طور پر معطل

سندھ بھر میں شدید بارشوں کے بعد سکھر ریلوے کی حدود میں ٹریک شدید متاثر ہوچکا ہے، خستہ حال ریلوے ٹریک پر بڑے حادثات کے خدشے کے باعث متعدد ٹرین سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

سکھر ریلوے ڈویزن کی حدود میں پہلے سے ہی خستہ حال ریلوے ٹریک شدید بارشوں میں مزید تباہ حال بن چکا ہے، جی ایم ریلویز فرخ تیمور گلزئی نے بتایا کہ بارشوں سے ریلوے ٹریک شدید متاثر ہوا ہے۔

سکھر سے کوئٹہ جانے والے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت پہلے سے ہی معطل کی جاچکی ہے، جبکہ جی ایم ریلوے فرخ تیمور گلزئی نے کراچی سے لاہور جانے والی مزید ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More