Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ڈسکہ الیکشن رپورٹ پراعلیٰ عدلیہ سوموٹو ایکشن لے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے ڈسکہ الیکشن رپورٹ پر اعلیٰ عدلیہ سے سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا ۔مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ اعلیٰ عدلیہ کا امتحان ہے اگر یہ عدلیہ وزیر اعظم کو ایک تنخواہ نہ لینے پر نکال سکتی ہے تو یہ آئین توڑا گیا ہے کیا آئین توڑنے پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے یا نہیں؟۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے این اے75 ڈسکہ ضمنی انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مندرجات سامنے رکھتے ہوئے عدلیہ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا اس معاملہ کی بات وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم تک جاتی ہے۔آج یہ قانون کو بدل کر الیکشن کمیشن کو اپنے ماتحت کرنا چاہتے ہیں۔امید ہے الیکشن کمیشن ان لوگوں کو عبرت ناک شکست دے گا اور عدلیہ آنکھیں بند نہیں رکھے گی بلکہ اس کا نوٹس لے کر کاروائی کرے گی ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ عدلیہ ایک ملک کے وزیراعظم کو تنخواہ نہ لینے پر تو سزا دے سکتی ہے،آئین توڑنے پر کیا کاروائی کرے گی،اس معاملہ پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے۔ آج مہنگائی اس لئے ہے کیونکہ2018 کے انتخابات چوری ہوئےسازش کرنے والوں کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔ ای وی ایم انٹرنیٹ ووٹنگ اس لئے ہے کیونکہ عمران کو پتا ہے اسے انتخابات میں تاریخی مار پڑے گی۔

Related posts

لوٹے اپنےحلقوں میں آئیں توعوام ان کوسبق سکھائیں، عمران خان

Rauf ansari

پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کی بھاری قیمت ادا کی ہے، بلاول بھٹو زرداری

Nehal qavi

برطانیہ میں رہائش پذیر مسلمان محاصرے میں تصور کرتے ہیں، سیدہ وارثی

Rauf ansari

Leave a Comment