Urdu
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022کے شیڈول کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ دوہزاربائیس کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ میگا ایونٹ سولہ اکتوبر سے تیرہ نومبرتک آسٹریلیا میں ہوگا۔ میگاایونٹ میں سولہ ٹیموں کےدرمیان پینتالیس میچز کھیلےجائیں گے۔ روایتی حریف پاکستان اوربھارت ایک گروپ میں شامل، باہمی معرکہ تئیس اکتوبرکو میلبرن میں شیڈول ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ دو ہزاربائیس کے شیڈول کااعلان کردیا گیا۔ میگاایونٹ سولہ اکتوبرسے تیرہ نومبرتک آسٹریلیا میں منعقدہوگا۔ جس میں سولہ ٹیمیں پینتالیس میچزکھیلیں گی۔ پہلے راؤنڈ میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیزسمیت آٹھ ٹیمیں کوالیفائر ز میں حصہ لیں گی۔ سپربارہ مرحلہ پہلا میچ بائیس اکتوبر کوسڈنی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کےدرمیان کھیلاجائے گا۔ روایتی حریف پاکستان اوربھارت ایک گروپ میں جنوبی افریقا، بنگلہ دیش اور دوکوالیفائرز کے ساتھ شامل ہیں۔

پاک،بھارت معرکہ تئیس اکتوبرکومیلبرن میں شیڈول ہے۔ ستائیس اکتوبرکوپاکستان کوالیفائرگروپ بی ونرسے کھیلے گا۔ تیس اکتوبرکو گرین شرٹس اور کوالیفائر گروپ اے رنرزاپ کا مقابلہ ہوگا۔ تین نومبرکو سڈنی میں پاکستان اورجنوبی افریقا مدمقابل ہوں گے۔ چھ نومبر کو پاکستان سپربارہ کا آخری میچ بنگلہ دیش سے ایڈیلیڈ میں کھیلےگا۔ سیمی فائنل نواور دس نومبرکوسڈنی اورایڈیلیڈ میں منعقد ہوں گے۔ تیرہ نومبرکو میلبرن میں گرینڈ فائنل کھیلاجائے گا۔

Related posts

انڈر19ایشیاکپ:بھارت تیسری مرتبہ چیمپئن بن گیا

ibrahim ibrahim

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا

ibrahim ibrahim

پی ایس ایل:آج لاہور قلندر،پشاور زلمی کا مقابلہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment