اسلام آباد؛ صدر مملکت عارف علوی نے کشمریوں کی منصفانہ جدوجہد حق خود ارادیت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا. صدر مملکت نے کہا کہ پانچ اگست دو ہزار انیس سے اب تک بھارتی دہشت گردی میں چھ سو پچاس سے زائد کشمیری ماروائے عدالت قتل ہو چکے ہیں مگر قابض بھارتی فوج کشمیریوں کے جذبہ حریت کو توڑ نہیں سکی، بھارت کے غیر قانونی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کے خلاف ہیں. پاکستان...