واشنگٹن:امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، مرنے ولوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ گورنر کینٹکی نے سیلاب کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے، سات ماہ کے دوران کینٹکی میں قدرتی آفت سے یہ دوسری بڑی ہلاکتیں ہیں۔ امریکی ریاست کینٹکی میں شدید بارشوں، تیز ہواوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے، سڑکیں اور گھر زیر آب آگئے ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے۔ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے کینٹکی کی 13 کاؤنٹیز شدید متاثر ہوئی ہیں۔ پہاڑی خطے میں آنے والے سیلاب سے پُل اور سڑکیں تباہ ہو گئیں جبکہ موبائل سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق اب تک 13 ہزار سے زائد گھر اور کاروبار اندھیرے میں ڈوب گئے۔ کینٹکی کے مشرقی حصے میں واقع چند علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران لگ بھگ دس انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہریوں کو سیلاب میں بچھڑنے والے پیاروں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔...