لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت اور خیریت دریافت کی ۔
مسلم لیگ قاف کے مرکزی رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ٹیلی فون کرکے مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت اور خیریت دریافت کی ۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے پرویز الہیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین بڑے ملنساراور سلجھی ہوئی شخصیت کے مالک ہیں۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے رابطہ کرنے پر ڈاکٹر طاہر القادری کا شکریہ ادا کیا۔