Urdu
تازہ ترین کھیل

ایشین چیمپیئن باکسر تیمور خان کا شاندار استقبال

ایشین ہیوی ویٹ چیمپیئن تیمور خان کا وطن واپسی پر شاندار استقبال۔ تیمور نے فائنل میں بھارتی باکسر کو شکست دے کر ایشین ہیوی ویٹ باکسنگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

ایشین ہیوی ویٹ باکسنگ کا ٹائٹل جیت کر پاکستان کا دنیا بھر میں نام روشن کرنے والے باکسر تیمور خان کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا.تیمور خان کو اس ایونٹ میں سپانسر کرنے والی کمپنی لائف ریزیڈینشیا کے سی ای او سرفراز سیال نے پاکستانی باکسرکا استقبال کیا۔

تیمور خان نے بنکاک میں ہونے والے ایشین ہیوی ویٹ باکسنگ کے فائنل میں اپنے بھارتی حریف ودھانت اگروال کو چوتھے راؤنڈ میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پورے ایونٹ میں تیمور خان چھائے رہے اور ناقابل شکست رہے۔

وطن واپسی پر ایک بیان میں تیمور خان نے اللہ تعالیٰ، پاکستانی عوام، باکسنگ فیڈریشن اور لائف ریزیڈینشیا کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

کینیڈا میں ویکسین مخالف مظاہرین کے خلاف ایمرجنسی ایکٹ نافذ

Hassam alam

سعودی وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے

ibrahim ibrahim

شہباز گل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا ریمانڈ کیخلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

Nehal qavi

Leave a Comment