Urdu
دنیا

افغان طالبان کا مخالف اتحاد بنانے کی کوشش

افغانستان کے چند معروف سیاست دان افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے ایک نیا اتحاد بنانے کے مقصد سے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں موجود ہیں۔ ایسا افغانستان پر طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ کیا جا رہا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ازبک جنگجو سردار اور سابق نائب صدر مارشل عبدالرشید دوستم انقرہ میں اپنے گھر میں اس ملاقات کی میزبانی کر رہے ہیں۔ یہ ملاقات کئی دن تک جاری رہے گی۔ اس ملاقات میں پشتونوں کے سوا دیگر تمام نسلی گروہوں سے تعلق رکھنے والے رہنما شامل ہیں۔ طالبان مخالف سوچ رکھنے والے ان رہنماؤں میں جہادی لیڈرعبدالرؤف سیف، ہزارہ برادری کے رہنما محمد محقق اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔

Related posts

شمالی کوریا میں 11 روز کے لئے ہنسنے پر پابندی عائد

Hassaan Akif

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان کو سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے پر مبارکباد

Hassaan Akif

امریکی صدر جو بائیڈن کی حالت میں بہتری

ibrahim ibrahim

Leave a Comment