Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم آج ضلع ٹانک کا دورہ کریں گے

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آج خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک کا دورہ کریں گے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کا جائزہ لیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف دورہ ازبکستان مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، جہاں وہ آج بروز ہفتہ 17 ستمبر کو خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کا دورہ کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم سيلاب زدہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم کو امدادی سرگرمیوں اور شاہراوں کی تعمیر پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ شہباز شریف سيلاب متاثرين سے ملاقات بھی کریں گے۔ متاثرین کے لیے بنائے گئے سو گھروں کا افتتاح بھی دورے میں شیڈول کیا گیا ہے۔

وزیراعظم ڈبرہ کے مقام پر سو گھروں کا افتتاح کرینگے۔ کوڑ قلعہ کے سامنے ڈبرہ ٹاؤن شپ میں ایک سو گھروں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس سے قبل 7 ستمبر کو دورہ ٹانک کے موقع پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے وعدہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹانک میں متاثرین کو دو ہفتوں میں 100 گھر بنا کر دیں گے۔ یہ سنگ بنیاد نہیں ہے بلکہ گھر بن چکے ہوں گے۔

Related posts

ملک کو خانہ جنگی اور خون ریزی سے بچانے کا واحد حل الیکشن ہیں

Hassam alam

مریم نواز نے گانا بھی گایا تو وہ بھی چوری والا،فیاض الحسن چوہان

ibrahim ibrahim

پیٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی کی جائیں گی، وزیر خزانہ

Hassam alam

Leave a Comment