Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

تنزانیہ کے کمانڈر کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد: پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے تنزانیہ نیوی کے کمانڈر ریئر ایڈمرل مائیکل موانندینجی ممانگا نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق کمانڈر تنزانیہ نیوی ریئر ایڈمرل مائیکل موانندینجی ممانگا نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تنزانیہ کے کمانڈر کا استقبال کیا ۔ ریئر ایڈمرل مائیکل موانندینجی ممانگا کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور تنزانیہ نیوی کے کمانڈر کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریئر ایڈمرل مائیکل موانندینجی ممانگا کو پاکستان بحریہ کی ذمہ داریوں اور استعدادکار پر بریفنگ دی گئی ۔انہوں نے خطے میں بحری سیکیورٹی پرپاکستان نیوی کے کردار کو سراہا۔

Related posts

عرفان مہر قتل کیس، قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف وکلاء کا احتجاج

Hassaan Akif

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، ڈالر اور سونے کی قیمت میں اضافہ

Zaib Ullah Khan

ایک دن سب کو حساب دینا ہوگا،شاہد خاقان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment