Urdu
پاکستان تازہ ترین کاروبار

ملکی ترقی کیلیے سب کو ٹیکس دینا ہوگا،شوکت ترین

اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہےکہ کاروبار شروع کرنے کیلیے چھوٹے قرضوں کے حصول کیلیے کامیاب جواب پروگرام کی بنیاد رکھی گئی، نوجوان کو ہر سہولت کی فراہمی وزیراعظم کا وژن ہے۔

کامیاب جوان پروگرام سے متعلق تقریب سے خطاب میں شوکت ترین کا کہناتھا کہ ملکی ترقی کیلیے سب کو ٹیکس دینا ہوگا،ریاست کا کام ٹیکس لیکرسہولیات دینا ہے،انسانی وسائل پر سرمایہ کاری کرکے ملک ترقی کی منازل تیزی سے طے کرے گا، ملکی آبادی کا 60 فیصد 30سال سے کم عمر ہے،نوجوان کو ہر سہولت کی فراہمی وزیراعظم کا وژن ہے،ذاتی گھر کی تعمیر کیلیے 27 لاکھ روپے تک آسان اقساط میں قرضے دیے جارہے ہیں۔

کامیاب جوان پروگرام کے تحت 8لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، 2 لاکھ سے زائد افراد پروگرام کیلیے اہل ثابت ہوئے ہیں،انسانی وسائل پر سرمایہ کاری سے ملک تیزی سے ترقی کرتا ہے،آئی ٹی کےشعبے میں ترقی کیلیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Related posts

ملک بھر میں کورونا سے مزید دو افراد جاں بحق

Nehal qavi

عمران نیازی کے ایک ایک ظلم کا حساب ہوگا، حمزہ شہباز

Rauf ansari

وزیر اعظم کو ایڈووکیٹ جنرل کی صحافی محسن بیگ کیس پر بریفنگ

Rauf ansari

Leave a Comment