عمران خان کے خلاف ووٹ دوں گا، طارق بشیر چیمہ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالوں گا۔

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم قاف کے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے فیصلے میں آزاد ہوں۔ ہر فرد کا اپنا فیصلہ ہے اور ہر شخص اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ میں نے گزشتہ روز چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات میں گزارش کرتے ہوئے بتادیا تھا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد میں سپورٹ نہیں کروں گا۔ اور ان کے خلاف ووٹ ڈالوں گا۔

پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ سے متعلق طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی اور چوہدری شجاعت میں کوئی فرق نہیں۔ دونوں ایک ہیں۔ دونوں کا ایک ہی فیصلہ ہوگا۔ پرویز الہٰی میرے محسن ہیں۔ ہر لحاظ سے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ معاملات کو بہتر کیا جاسکتا تھا۔ جس نہج پر معاملات کو لے جایا گیا اس پوزیشن پر لے کر نہیں جانا چاہیے تھا۔ معاملات کو بہتر کرنے میں وزیر اعظم عمران خان نے بہت وقت ضائع کیا۔ بعض اوقات ہم جیسے لوگوں کے لیے استعفیٰ دینے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہوتا۔ میرا ضمیر اجازت نہیں دے رہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کروں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More