Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جائیداد کے نئے ریٹس کے تحت ٹیکس وصولی 28 فروری تک موخر

اسلام آباد: حکومت نے غیر منقولہ جائیداد کی خرید وفروخت کے نئے ریٹس کے تحت ٹیکس وصولی کو 28 فروری تک موخر کر دیا ہے۔پراپرٹی کی سرکاری اور نجی ویلیو ایشن پر اتفاق ہونے کے بعد نئے ریٹس کا اطلاق ہو گا۔

حکومت نے غیر منقولہ جائیداد کی خرید وفروخت نئے ریٹس کے تحت ٹیکس وصولی کو 28 فروری تک موخر کر دیا۔ایف بی آر نے پراپرٹی ریٹس سے متعلق ایس آر او کو 28 فروری تک موخر کرنے کا سرکلر جاری کر دیا ۔ ایف بی آر کے سرکلر کے مطابق نئے مارکیٹ ریٹس کے تحت ٹیکس وصولی کا نوٹیفکیشن یکم مارچ کو جاری کیا جائے گا ۔

ایف بی آر نے 16 دسمبر سے نئے مارکیٹ ریٹس کے تحت ٹیکس وصولی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی مخالفت کے باعث حکومت نے ایس آر کے اطلاق کو 31 جنوری تک موخر کر دیا تھا۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر نے مختلف علاقوں کے ایف بی آر کے ساتھ نئے مارکیٹ ریٹس طے نہ ہونے تک نئے ٹیکس ریٹ موخر کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

Related posts

وزیراعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب کی وزیراعظم کے خطاب کی ستائش

Rauf ansari

کھانے میں نمک چیک کرنے کیلئے الیکٹرک چاپ اسٹکس تیار

Hassam alam

سمندرپارپاکستانیوں کے پیسے سے ملک چلتا ہے، عمران خان

Rauf ansari

Leave a Comment