Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

منی بجٹ کے ذریعے عوام پر ٹیکسز کی بمباری کردی جائے گی، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی آئی ایم ایف سے ڈیل ہوتی رہی ہے لیکن اتنا مقروض کسی حکومت نے نہیں کیا ۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ پی پی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ منی بجٹ کے ذریعے عوام پر ٹیکسز کی بمباری کردی جائے گی۔ حکومت نے نیشنل سکیورٹی پالیسی کو چھپا کر رکھا ہوا ہے،ماضی میں بھی آئی ایم ایف سے ڈیل ہوتی رہی ہے لیکن اتنا مقروض کسی حکومت نے نہیں کیا۔

پی پی رہنما اخوند زادہ چٹان کا کہنا ہے کہ ہماری فورسز نے ہمارے آج کے لئے اپنا کل قربان کیا ہے ۔ شام کے بعد قبائلی علاقوں میں حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا گیا کہ افغانستان میں طالبان آ جائیں تو ملک میں بہتری آجائے گی۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ جب تک افغانستان کو ایک آزاد ریاست کی طرح نہیں مانیں گے ان کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہونگے۔

Related posts

روس سے پائپ لائن کے ذریعے پاکستان کو گیس کی فراہمی کے منصوبے پر ترکیہ اور پاکستان کا اتفاق

Nehal qavi

عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل نہ کرنے کا اشارہ

Rauf ansari

کوئٹہ: کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ

Hassam alam

Leave a Comment