Urdu
پاکستان تازہ ترین

حکومت کا طیبہ گل کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت کا طیبہ گل کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ اور معاملے میں ملوث تمام افراد کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے شفاف انکوائری کے تحت سب کچھ عوام کے سامنے رکھا جائے گا بتایا کہ سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کر کے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ کابینہ میں سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے تحریری فیصلے کا خیر مقدم کیا، ثابت ہو گیا ہے کہ سابق حکومت نے آئین شکنی کی، فیصلے کی روشنی میں کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کر کے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ طیبہ گل کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں زیربحث آیا طیبہ گل سے تمام ثبوت لے لیے گئے، وزیراعظم ہاؤس سے چیئرمین نیب کو بلیک میل کر کے انہیں سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔ طیبہ گل کے معاملے پر آزاد اور شفاف انکوائری کمیشن بنایا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف انکوائری کمیشن کی رائے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ کابینہ نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں صوبائی سطح پر مکمل مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔ لگژری آئٹمز کی امپورٹ پر پابندی کے فیصلے کی بھی توثیق کی گئی۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ پاکستان کے لئے آخری آئی ایم ایف معاہدہ ثابت ہوگا کیونکہ خودانحصاری اور معاشی خودکفالت ہی ہمارا مطمع نظر ہونا چاہئے،ہمیں چاہئے کہ ہم سنجیدگی سے اس پروگرام پر عمل کریں اور پاکستان کو معاشی خودانحصاری کی راہ پر گامزن کریں۔

وفاقی کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی سفارش پر مقررہ مدت سے زیادہ عرصہ پاکستان میں مقیم غیر ملکی باشندوں کو پاکستان چھوڑنے کے لئے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دی۔ اس میں بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جو گرفتار ہیں، ان پر جرمانہ اتنا زیادہ ہے کہ ان کے پاس ادائیگی کے لئے پیسے نہیں اس اسکیم کے تحت چار لاکھ آٹھ ہزار کے قریب پاکستان میں مقیم غیرملکی باشندوں کو اکتیس دسمبر دوہزار بائیس تک پاکستان سے اپنے ملکوں میں روانگی کی مہلت دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے پانچ جولائی دوہزار بائیس کے اجلاس میں پاکستان کے لئے تین ملین ٹن گندم کی درآمد کے فیصلے کی توثیق کی۔نجکاری ڈویژن نے کابینہ کو نجکاری پر قائم کابینہ کی سب کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جس کی بنیاد پر کابینہ نے جی ٹو جی کمرشل ٹرانزیکشن آرڈیننس کی اصولی منظوری دی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متفقہ قرارداد منظوری کی گئی جس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا،اس فیصلے میں اٹھائے گئے نکات پر عمل درآمد، آرٹیکل 6 کی کارروائی سمیت مستقبل کے اقدامات کے بارے میں تجاویز کی تیاری کے لئے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ وزیرقانون بیرسٹر اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں داخلہ، اطلاعات کے وفاقی وزرا کے علاوہ اتحادی جماعتوں کی تمام نمائندگی شامل ہوگی۔

Related posts

امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، شاہ محمود قریشی

Rauf ansari

شہبازشریف قوم کو معاشی بدحالی کاجواب دے، عمران خان

Rauf ansari

جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف پی ٹی آئی دور میں کی گئی نظرثانی اپیل واپس لینے کا فیصلہ

Hassam alam

Leave a Comment