پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اورہینڈیوسوف میلبرن اے ٹی پی ٹینس کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں پاک رشین جوڑی نے مولچنوف اوربیریکس کوشکست دی۔ فائنل میں ویسلے کولہوف اورنائل اسکپسکی سے معرکہ ہوگا۔
پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے روسی پارٹنر ہینڈیوسوف کے ساتھ میلبرن اے ٹی پی ڈبلز فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ سیزن کے پہلے فائنل میں پاک،رشین جوڑی کا مقابلہ ویسلے کولہوف ورنائل اسکپسکی سے ہوگا۔ سیمی فائنل میں اعصام اور ہینڈیوسوف نے مولچنوف اوربیریکس کواسٹریٹ سیٹ میں چھ دو اورچھ دو سے شکست دی۔
