Urdu
تازہ ترین دنیا

امریکا میں خوفناک بگولوں نے تباہی مچادی، حادثات میں 84 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکا کی چھ ریاستوں میں 30 سے زائد خوفناک بگولوں نے تباہی مچادی ۔مختلف حادثات میں 84 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے ۔

امریکی ریاستوں کینٹکی، میسوری ، ٹینیسی، آرکنساس میں تیز رفتار ہواؤں نے درجنوں عمارتوں کو تنکوں کی طرح بکھیر کر رکھ دیا۔ ہر طرف عمارتوں کے ملبے اور ٹوٹی پھوٹی اشیا کے انبار لگ گئے ۔

خوفناک ہوائی بگولوں نے بجلی اور ٹریفک کا نظام درہم برہم کردیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق۔ صرف کینٹکی میں ستر اموات رپورٹ ہوئی جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے تباہی کو ناقابل تصور قرار دے دیا۔ بائیدن نے متاثرہ افراد کے لیے مالی امداد کا اعلان بھی کیا ہے ۔

Related posts

ملک میں کورونا سے مزید 2افراد انتقال کرگئے

Nehal qavi

تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے، ماہرین

Hassam alam

عدالتی فیصلے سے سیاسی بحران میں اضافہ ہوا، فواد چوہدری

Rauf ansari

Leave a Comment