Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، 2 جوان شہید 4 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد: ضلع باجوڑ کے علاقے بلورو میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادے میں چار دہشتگرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار اشتیاق اور سپاہی کامران شہید ہو گئے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین معصوم شہری بھی شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع باجوڑ کے علاقے بلورو میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ فورسز کی جانب سے بروقت اور منہ توڑ جوابی کارروائی میں چار دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور ایمونیشن بر آمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے نائب صوبیدار اشتیاق اور سپاہی کامران شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والے 44 سالہ نائب صوبیدار اشتیاق کا تعلق نوشہرہ اور 21 سالہ سپاہی کامران کا تعلق ضلع اورکزئی سے ہے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین معصوم شہری بھی شہید ہو ئے جن میں عصمت، الحام اور بہادر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارے بہادر جوانوں، معصوم شہریوں کی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہے۔

Related posts

عمران خان سازش کا جھوٹا پراپیگنڈا کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب

Zaib Ullah Khan

کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل: وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے اقدامات تیز کردیے

Hassaan Akif

پنجاب اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا چناؤ آج ہو گا

Rauf ansari

Leave a Comment