Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 جوان شہید

اسلام آباد: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشت گردوں نے ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا ہے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 20سالہ سپاہی ظہور خان، اور 23سالہ سپاہی رحیم گل شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Related posts

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کل اسلام آباد پہنچے گی

Zaib Ullah Khan

معروف گلوکارہ کی بل گیٹس کو شادی کی پیشکش

Hassam alam

عدم اعتماد کا مسئلہ حل نہ ہوا تو دما دم مست قلندر ہوگا، شیخ رشید

ibrahim ibrahim

Leave a Comment