کراچی ٹیسٹ کی تیسری اننگز میں آسٹریلیا نے 97 رنز 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر بیٹنگ ڈیکلیئر کر دی، جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 506 رنز کا ہدف ملا ہے۔
پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 506 رنز درکار ہیں، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنر امام الحق ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔کراچی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے 97 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کیلئے 506 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں ہدف کے تعاقب کیلئے بیٹنگ کا آغاز اچھا نہیں ہوا اور محض 2 رنز پر پہلے ٹیسٹ کے مین آف دی میچ امام الحق 1 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔چوتھے دن میچ میں کھانے کے وقفے تک ہوم ٹیم نے 1 وکٹ کے نقصان پر 18 رنز اسکور کیے تھے۔کھانے کے وقفے کے فوری 506 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی دوسری وکٹ 21 رنز پر گر گئی، اظہر علی 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔میچ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک ہوم ٹیم نے 2 وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنا لیے ہیں۔
