کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ نووکٹوں کے نقصان پرپانچ سو چھپن رنزپرڈیکلیئرڈکردی۔ کپتان پیٹ کمنزاورمچل سویپسن نے آخری وکٹ پراکیاون رنز کااضافہ کیا۔فالوآن سے بچنے کےلیے پاکستان کاپہلاٹارگٹ تین سوستاون رنزہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آسٹریلیانے تیسرے دن نامکمل پہلی اننگ آٹھ وکٹوں کے نقصان پرپانچ سوپانچ رنزسے شروع کی۔ مچل اسٹارک کی وکٹ گنواکراورآخری وکٹ پرکپتان پیٹ کمنزاورمچل سویپسن کی شراکت میں اکیاون رنزکے اضافے پرڈیکلیئرڈکر دی۔ آسٹریلیانے نووکٹوں کے نقصان پرپانچ سوچھپن رنزبنائے۔ عثمان خواجہ ایک سو ساٹھ، الیکس کیری ترانوے، اسٹیواسمتھ باہتر، مچل اسٹارک اورکیمرون گرین اٹھائیس،اٹھائیس رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ پیٹ کمنز چونتیس اورسویپسن پندرہ رنزپر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کے ساجدخان اورفہیم اشرف نےدو، دو ، شاہین شاہ،حسن علی، نعمان علی اوربابراعظم نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ امام الحق اورعبداللہ شفیق نے پاکستان کی بیٹنگ کاآغاز کیا۔توفالوآن سے بچنےکےلیے پاکستان کا پہلا ہدف تین سو ستاون رنزتھا۔