Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

نجی شعبہ کو دی جانے والی تیزگام ایکسپریس کا ٹھیکہ منسوخ

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر نجی شعبہ میں دی جانے والی تیزگام ایکسپریس کا ٹھیکہ منسوخ کردیا گیا،نجی شعبہ کنٹریکٹ کے مطابق ریلوے کی ادائیگی کو یقینی نہ بنا سکا۔

تیز گام ایکسپریس نجی شعبہ کے ملازمین کی ٹرین کی ڈائننگ کار میں ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے پر نجی شعبہ کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر یہ ٹھیکہ منسوخ کیا گیا ہے۔

منافع بخش ٹرین کو نجی شعبہ میں دئیے جانے پر پاکستان ریلوے ملازمین اور ٹریڈ یونینز نے بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔اس سلسلے میں چیف کمرشل منیجر کی جانب سے راولپنڈی لاہور ملتان سکھر اور کراچی ڈویژن سپریٹنڈنٹس کو مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

تیزگام کی ٹکٹس کی آئندہ بکنگ کے لئے ریزرویشن آفس مجاز ہونگے جبکہ نجی شعبہ کی جانب سے ابتک کی گئی بکنگ کے مطابق مسافر سفرکرسکیں گے۔

Related posts

ملک بھر میں یکم جنوری سے 30سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز کے اہل قرار

Hassam alam

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی امریکی ہم منصب سے ملاقات

Rauf ansari

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا

Hassam alam

Leave a Comment