کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ ملے جلے رجحان کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملاجلا رجحان رہا۔ 100 انڈیکس 12پوائنٹس کی کمی سے 45ہزار736پر بند ہوا۔
آج دن بھرمجموعی طورپر376کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبارہوا۔ 216 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ 129 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔