حصص بازار کے 100 انڈیکس میں 168 پوائنٹس کی کمی

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز منفی رجحان رہا-مارکیٹ168پوائنٹس کی کمی سے44 ہزار161پربند ہوئی۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز منفی رجحان رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 168پوائنٹس کی کمی سے44 ہزار161پربند ہوئی۔

آج دن بھرمجموعی طورپر335کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 202 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ110کےشیئرزکی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔آج مارکیٹ کی بلند ترین 44,187جبکہ کم ترین سطح 43,798 رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More