Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد میں برصغیر کی تاریخ کا سب سے بڑا انسانوں کا سمندر آنے والا ہے، عمران خان

اسلام آباد :تحریک انصاف کے چیئرمین ا عمران خان کا کہنا ہے کہ منزل قریب ہے۔ ہم امپورٹڈ حکومت نہیں نئے الیکشن چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ برصغیر کی تاریخ کا سب سے بڑا انسانوں کا سمندر آنے والا ہے۔ اسلام آباد مارچ سے پہلے کل ملتان میں ہمارا آخری جلسہ ہے۔ کل ہی کال دوں گا کہ کب قوم نے اسلام آباد پہنچنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری کال پر پوری قوم نے اسلام آباد پہنچنا ہے۔ ہمارے مارچ کا مقصد حقیقی آزادی ہے۔عمران خان نے کہا کہ مارچ کے لیے جوش اور اپنی توانائی بچائیں جب تک صاف و شفاف الیکشن کی تاریخ نہیں ملتی انسانوں کا سمندر اسلام آباد سے نہیں جائے گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ باہر سے ڈکٹیشن دی جاتی ہے کہ روس سے گندم اور تیل نہیں لینا ہے اپنی قوم کو دوسروں کے لیے قربان نہیں کیا جاتا

Related posts

قندوز کی مسجد میں بم دھماکے، 33 افراد جاں بحق

Rauf ansari

اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن صرف ڈگڈگی بجا رہی ہے: حسان خاور

Hassam alam

دھمکیاں دینے والے کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، اسلام آباد پولیس

Hassam alam

Leave a Comment