حیدرآباد: مٹیاری میں پندرہ سالہ لڑکا ٹک ٹاک وڈیو بناتے ہوئے گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گیا ۔
پولیس حکام کے مطابق مٹیاری میں 15 سالہ لڑکا ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔ طحہ نامی 15 سالہ لڑکا دوستوں کیساتھ ٹک ٹاک وڈیو بنارہا تھاکہ اچانک گولی چل گئی ۔
پولیس کے مطابق متقول طحہ حیدرآباد کا رہائشی تھا جوکہ اپنے عزیز و اقارب سے عید کے موقع پر ملاقات کرنے بھٹ شاہ آیا ہوا تھا۔