Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس، اہم امور کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال میں بہتری کیلئےعالمی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت دو روزہ کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی ہے۔کانفرنس میں عالمی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔کورکمانڈرزکانفرنس میں افواج کی تربیتی اور پیشہ وارانہ امور پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کی سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کی۔ شرکاء نے کہا کہ تشدد پسندانہ اور دہشت گردانہ عناصر کے لیے قطعی تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا جبکہ آرمی چیف کاخطرات سےنمٹنےکیلئےہرممکن اندازمیں چوکنارہنےپرزور دیا گیا ۔

کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال میں بہتری کیلئےعالمی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے۔ٹیکنالوجی پر منحصر مستقبل کی جنگوں کے لیے تیار رہنا از حد ضروری ہے۔

Related posts

بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد

Hassam alam

موجودہ کابینہ پاکستان میں باہر نکلنے کے قابل نہیں، فواد چوہدری

Nehal qavi

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 200روپے سے نیچے آگیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment