Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کی وجہ سے ملک کے ادارے متنازعہ بن گئے ہیں، بلاول

اسلام آباد: چیئر مین پہپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے ملک کے تمام ادارے متنازعہ بن گئے ہیں۔ یپلزپارٹی نے آئین توڑنے والے کسی بھی شخص کو معافی نہیں دی۔ پیپلزپارٹی جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد زرداری ہاؤس اسلام آباد میں منقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے پر ملک بھر میں جشن منائیں گے۔ عدلیہ کو بھی ایک شخص کی وجہ سے متنازعہ بنایاگیا۔ اگر تمام چیزیں بہتر نہ ہوئیں تو مسائل خراب ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نے خط کے معاملے پر عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے۔ ہم غدار غدار کھیلنے والے نہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ غداری کے الزام کا ہمیں جواب دیا جائے۔ نیشنل سیکیورٹی میٹنگ کے منٹس سامنے لائے جائیں۔ یہ بھی واضح کرنا ضروری ہے کہ کیا اپوزیشن کو نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے سازش میں ملوث قراردیا تھا؟ اس معاملے پر عمران خان کو جواب دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنی سیاست کیلئے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کو متنازعہ بنایا۔ ہمیں عمران خان سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے۔ جو ادارے عمران خان نے متنازعہ بنائے ان کے پاس داغ دھونے کا وقت ہے۔ ہمیں غدار قراردینے والوں کو بھرپور ردعمل نظرآئے گا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ کہتےہیں مارچ کے نتیجےمیں آ ج تک کون سی حکومت گری ہے؟ پیپلزپارٹی نے آمریت کا مقابلہ کیا۔ یہ سلیکٹڈ کیا چیزہے؟ کراچی سے رحیم یارخان اور رحیم یارخان سے لاہورو اسلام آباد تک جیالے سڑکوں پر نکلے۔ سلیکٹڈ کی حکومت ختم ہوچکی ہے۔ کپتان میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں تھی وہ بھاگ کیا۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسی بزدلانہ شکست کسی کو بھی نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن ہمارے ساتھ مل کر عمران حکومتوں کے خلاف عدم اعتماد لائے۔

چیئرمین پی پی نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں حکومت کے خاتمے پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا جو شہر شہر اور گاؤں گاؤں ہو گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ اب پنجاب سے بھاگنے کی کوشش کررہا ہے، جمہوریت کا جنازہ نکالنے والے شخص کو بدترین شکست دی،پیپلزپارٹی جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کررہی ہے، اگر ہم جمہوری حالات سے چلیں گے تو پاکستانی معیشت کو سنبھالیں گے، پیپلزپارٹی نے آئین توڑنے والے کسی بھی شخص کو معافی نہیں دی، عمران خان کی وجہ سے ملک کے تمام ادارے متنازعہ بن گئے ہیں۔

Related posts

سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو منہدم کرنے کا کام شروع

Rauf ansari

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کا جن ایک بار پھر بے قابو

Hassam alam

ملک میں کورونا کی پانچویں لہر دم توڑ نے لگی،ایک شخص جاں بحق

ibrahim ibrahim

Leave a Comment