Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پٹرول پمپ مالکان کے مطالبات ناجائز اور نا قابل تسلیم ہیں، حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ چند کمپنیوں کو نوازنے کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے حوالے سے اپنے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9روپے فی لیٹر کا اضافہ کروانا چاہتے ہیں مگر چند کمپنیوں کو نوازنے کے لئے نو روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے تمام جائز مطالبات مانیں گے تاہم ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبہ پر مارجن میں اضافے کی سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کر دی گئی ہے جس آئندہ اجلاس میں اس کا فیصلہ ہو جائے گا ۔

حماد اظہرنے کہا کہ پٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا احساس ہے۔ پٹرول پمپ مالکان عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

Related posts

مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا مزید 600 روپے مہنگا ہوگیا

Rauf ansari

وزیراعلیٰ سندھ سے نئے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کی ملاقات

Rauf ansari

عمران خان پر حملے کا تھریٹ الرٹ، سیکیورٹی مزید سخت

Rauf ansari

Leave a Comment