Urdu

لندن: مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آئندہ چند ماہ میں امریکی ڈالر 160 روپے تک آ نے کی نوید سنادی ۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے روپے کی ریکارڈ گراوٹ کی وجہ گزشتہ حکومت کی نااہلی کو قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہو گی تو روپے میں بہتری آئے گی ۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اقتصادی بنیادوں کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈالر کو انتظامی طور پر کنٹرول نہیں کیا جا سکتا تاہم محدود طریقے سے مداخلت کر سکتے ہیں۔مہنگائی اور مالیاتی خسارے کو کنٹرول میں رکھنے کی ضرورت ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر کو درست سطح پر رکھنے کی ضرورت ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گرین بیک کے مقابلے میں روپیہ 160 روپے تک مضبوط ہو سکتا ہے مگر اس کے لیے سخت محنت کرنی پڑے گی۔ معاشی پالیسی کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ایک بار جب سمت درست ہو جائے تو ڈالر کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

Related posts

ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 117 رنز سے شکست

Rauf ansari

رات کی تاریکی میں عوام پر پیٹرول بم گرایا گیا، حمزہ شہباز

Rauf ansari

قومی ادارہ امراض قلب کے ملازمین کا او پی ڈیز کا بائیکاٹ، مریض پریشان

Rauf ansari

Leave a Comment