Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کیلئے روضہ رسول اللہ ﷺ کا دروازہ کھولا گیا

مدینہ: وزیراعظم شہباز شریف کے لیے روضہ رسول اللہ ﷺ کا دروازہ کھولا گیا۔ وزیراعظم اور وفد نے روضہ رسول اللہﷺ میں نبی آخرزمان ﷺ کے حضور درود و سلام کے نذرانے پیش کیے جبکہ حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر فاروق کی قبر انوار مبارک پر فاتحہ خوانی کی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے شہباز شریف کے لیے روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کا دروازہ کھولا گیا۔

وزیراعظم نے مدینہ منورہ میں قیام کےدوران 2 مرتبہ روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم پر حاضری دی، وزیر اعظم نے ملکی سلامتی، ترقی اور سماجی خوش حالی کے لیے دعائیں مانگیں۔

Related posts

پاکستان نے رواں مالی سال کے 11 ماہ میں 13 ارب 53 کروڑ ڈالر سے زائد قرضہ لیا

Hassam alam

انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد جمعرات کو دورہ پاکستان پر پہنچےگی

Nehal qavi

دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

Hassam alam

Leave a Comment