Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں مندی معاشی پالیسیوں پرعدم اعتماد کا ثبوت ہے، شہبازشریف

لاہور: مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں مندی سرمایہ کاروں کے معاشی پالیسیوں پرعدم اعتماد کا ثبوت ہے ۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اسٹاک مارکیٹ کریش کر جانے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسٹاک ایکس چینج میں مندی معاشی پالیسیوں پرعدم اعتماد کاثبوت ہے ۔ سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوبنے کے ذمہ دار عمران نیازی ہیں۔

نون لیگی صدر نے کہا کہ یہ ڈگر برقرار رہی تو ملک کا کیا ہوگا؟۔ اس تباہی کو روکنا قومی سلامتی کا تقاضا بن گیا ۔ اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا آنے والا منی بجٹ قومی معیشت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ اسے کسی صورت منظور نہیں ہونے دیں گے۔

Related posts

اختر مینگل کا اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ

Zaib Ullah Khan

وزیراعظم سے اختلافات پر برطانوی وزیرخزانہ اور وزیر صحت مستعفی

Hassam alam

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس میں منفی رجحان

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment