Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

الیکشن کمیشن پر الزامات، فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو اظہار وجوہ کے نوٹسز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیئے ۔ وزیر ریلوے اعظم سواتی پیش ہی نہیں ہوئے جبکہ فواد چوہدری پیش ہوئے لیکن سماعت ختم ہوچکی تھی۔

وفاقی وزرا فوادچوہدری اور اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات اور نازیباں ریمارکس سے متعلق معاملے سماعت الیکشن کمیشن کے ممبرز نثاردرانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔اعظم سواتی کے وکیل علی ظفر مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوئے تاہم ان کے معاون وکیل محمد زبیر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

معاون وکیل نے بتایا کہ کل اعظم سواتی ذاتی طور پر پیش ہوئے تاہم آج راستے بند ہیں اور ہم بھی بہت مشکل سے الیکشن کمیشن پہنچے ہیں۔ ممبرزالیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ اعظم سواتی کو دیا گیا دوسرا نوٹس ہے۔

گزشتہ روز پہلے نوٹس کی سماعت تھی۔ فواد چوہدری کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔ الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی اورفواد چوہدری دونوں کو نوٹس اظہار وجوہ جاری کرتے ہوئے سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوا لیکن عدالت ختم ہوچکی تھی۔ فواد چوہدری نے کہاکہ کالعدم تنظیم کا جی ٹی روڈ پر چلنے والا معاملہ اور روز روز کا تماشا ختم ہونا چاہیے۔

Related posts

شہبازشریف کی ویڈیو پیغام میں عوام سے اپیل

Rauf ansari

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 26ہزار 606 ہوگئی

Rauf ansari

ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

Rauf ansari

Leave a Comment