Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

الیکشن ٹربیونل نے شوکت ترین کو سینٹ الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا

پشاور: الیکشن کمیشن میں مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل پر الیکشن ٹربیونل میں سماعت ہوئی ۔ شوکت ترین کی جانب سے علی گوہر درانی ایڈوکیٹ الیکشن ٹربیونل میں پیش ہوئے تھے۔

الیکشن ٹربیونل نے شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے انہیں کے پی سے سینٹ الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا ۔ الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس سید محمد عتیق شاہ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی درست قرار دینے کے فیصلے کو شوکت امیرزادہ نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔ شوکت امیر زادہ سیٹ کی خالی نشست کے لئے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہے۔

Related posts

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی

Zaib Ullah Khan

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ibrahim ibrahim

پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی بجائے لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

Hassam alam

Leave a Comment