Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

یورپی یونین کاپاکستان کیساتھ دوطرفہ تعاون مستحکم کرنے کاعزم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے یورپی یونین کے پاکستان میں ناظم الامور مسٹر تھامس سیلر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے۔ ناظم الامور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور یورپی کونسل کے صدر اور یورپی یونین کمیشن کے صدر کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے یورپین ناظم الامور کا مبارکباد پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی یورپی یونین اور اس کے ممبر ممالک کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

وزیر اعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے مابین مضبوط معاشی ، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو اجاگر کیا اور موسمیاتی تبدیلی اور قانونی ہجرت سمیت مختلف شعبوں میں اس کثیر جہتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور علاقائی اور بین الاقوامی تناظر میں امن و استحکام کے امور پر باہمی تعاون کو بڑھانے کے لئے دونوں اطراف کے مابین باقاعدہ اعلی سطحی تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔

ناظم الامور نے یورپی یونین کے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔پاکستان اور یورپی یونین رواں سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس حوالے سے اسلام آباد اور برسلز دونوں میں تقریبات منعقد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

Related posts

وزیر اعلیٰ پنجاب کے آبائی ضلع میں آوارہ کتوں نے بچے کی جان لے لی

Rauf ansari

سری لنکا میں ایشیا کپ کا انعقاد مزید دشوار

Zaib Ullah Khan

چور اور ڈاکو کو وزیراعظم بنا دیا گیا ہے، شیخ رشید

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment