اوکاڑہ : نواحی گاؤں میں گھریلو ناچاقی پرباپ نے ڈیڑھ سالہ بیٹے کو فائرنگ کرکےقتل کر ڈالا۔فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
اوکاڑہ کے نواحی گاؤں باپ نے ڈیڑھ سالہ بیٹے کو فائرنگ کرکےقتل کر ڈالا۔ اطلاعات کے مطابق ملزم ناراض بیوی کو منانے کیلئے سسرال پہنچا تاہم بیوی کےساتھ جانےسے انکار پر ملزم نےبیٹےپر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے ڈیڑھ سالہ بیٹے صارم جان کی بازی ہار گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم اور اسکی بیوی کے درمیان ناچاقی چل رہی تھی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔