Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین نیوز ہیڈلائن

ایف بی آر نے ارکان پارلیمنٹ کی سال 2019 کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی

اسلام آباد: ایف بی آر نے پارلیمنٹرینزکی سال2019کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے 2019 میں98لاکھ 54ہزار959روپےٹیکس جمع کرایا۔

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے 82 لاکھ 42 ہزار 662روپے ، بلاول بھٹونے 5 لاکھ 35 ہزار 243 روپے جبکہ آصف زرداری نے22 لاکھ 18ہزار 229روپے ٹیکس دیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صرف 2ہزار روپے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 19لاکھ 21ہزار 914 روپے ٹیکس دیا، اسی طرح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے66ہزار258روپے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجونے10لاکھ 61ہزار777روپے انکم ٹیکس دیا۔

ایف بی آر کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 48 لاکھ 71 ہزار 277 روپےٹیکس دیا،وزیرخزانہ شوکت ترین نے 2کروڑ66لاکھ 27ہزار737، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 8لاکھ 51ہزار955روپےٹیکس دیا۔

اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے5لاکھ 55ہزار794روپےٹیکس دیا۔ وفاقی وزیراسدعمرنے42لاکھ 72ہزار426 ، وزیراطلاعات فوادچوہدری نے 1لاکھ 36ہزار808روپےٹیکس دیا۔

سب سے زیادہ ٹیکس پی ٹی آئی کےنجیب ہارون نے14کروڑ7لاکھ 49ہزارروپےجمع کرایا۔

Related posts

عمران خان نے گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا

Hassam alam

دعا زہرا کی عدم بازیابی آئی جی سندھ کو لے ڈوبی

ibrahim ibrahim

عمران خان پاکستان دشمن لابی کی سیاست کر رہے ہیں

Hassam alam

Leave a Comment