وفاقی کابینہ کل رات حلف اٹھائے گی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ وفاقی کابینہ تشکیل کے مراحل میں ہے۔ کل رات یا جمعرات کی صبح وفاقی کابینہ حلف اٹھائے گی۔

میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ تشکیل کے مراحل میں ہے۔ کل یا جمعرات کی صبح کابینہ حلف اٹھائے گی۔ انہوں بتایا کہ پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کی طرف سے کل تک وزرا کے نام مل جائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ اتحادی جماعتوں کو چیلنجز کا بھرپور ادراک ہے۔ وفاقی کابینہ کے اراکین کو سخت محنت کرنا ہوگی۔ وفاقی کابینہ بہت بڑی نہیں ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More