Urdu
تازہ ترین دنیا

خوراک کے بحران کی ذمہ دارسابق حکومت ہے، افغان وزیر صحت

کابل: طالبان حکومت کے نائب وزیر صحت کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خوراک کا بحران سابق حکومت کی وجہ سے ہے ۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق طالبان حکومت کے وزیر صحت نے موجودہ اشیائے خورو نوش کے بحران کو سابق حکومت کی پالیسی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے گلہ کیا کہ بین الاقوامی برادری نے اپنے امداد کے وعدے پور ے نہیں کیے ۔

طالبان حکومت کے نائب وزیر صحت عبد الباری عمر کا کہناتھا کہ افغانستان کی گزشتہ حکومت نے بحرانی حالات کی قبل از وقت روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے تھے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ تنبیہ کر چکا ہے کہ افغانستان میں خشک سالی اور طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد پیدا شدہ اقتصادی بحران کے نتیجے میں آئندہ سردیوں میں تقریباً دو کروڑ 20 لاکھ افغان باشندوں کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Related posts

بلدیاتی قانون میں اپوزیشن کی مرضی کی گئی ترامیم شامل کی گئی ہیں، سعید غنی

Hassam alam

خواتین کو ہراسگی سے بچانے کیلئے تحفظی بل منظور

Hassam alam

نون لیگ کے اجلاس میں شریک نہیں، دوست محمد مزاری

Rauf ansari

Leave a Comment