Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سابق خاصہ دار اور لیویز کی تربیت کا چوتھا سیشن مکمل

اسلام آباد: باجوڑ، مہمند اور خیبر میں سابق خاصہ دار اور لیویز کی تربیت کا چوتھا سیشن مکمل ہوگیا ہے۔پاسنگ آؤٹ کی تقریب کے دوران ایف سی نارتھ کے میجر جنرل عادل یامین مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سابقہ خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کی تربیتی کا عمل مکمل کرلیا گیا جس میں پاک فوج اور ایف سی کی طرف سے اہلکاروں کو تربیت دی گئی۔ قبائلی اضلاع باجوڑ، مہمند اور خیبر میں خاصہ دار اور لیویز کو تربیت فراہم کی گئی جس کے بعد اہلکار اب خیبرپختونخوا کی باقاعدہ پولیس فورس کا حصہ بنیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اہلکاروں کو 4 مراحل میں تربیت دی گئی۔ تربیت کے دوران مختلف ہتھیاروں کے استعمال اور دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کی شناخت سے آگاہی فراہم کی گئی۔ پبلک ڈیلنگ، پولیسنگ، سرچ آپریشنز، انسداد دہشت گردی آپریشنز اور جسمانی فٹنس کی ٹریننگ بھی فراہم کی گئی۔

Related posts

تحریک انصاف کا دوبارہ حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

Hassam alam

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بیلجیم کی وزیردفاع سے ملاقات

Rauf ansari

احسن اقبال نے شاہراہ دستور پر 20 لاکھ لوگ جمع کرنے کا اعلان کردیا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment