Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومت نے ہمارے بجٹ پر 50 فیصد کٹوتی کی، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

اسلام آباد: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے رواں سال کے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے بجٹ کم ہونے کا شکوہ کر دیاانہوں نے کہا کہ گلگت کا ترقیاتی بجٹ گزشتہ سال 36ارب روپے تھا،اس سال لوکل اور ترقیاتی بجٹ 45ارب ہونا تھا۔ وفاقی حکومت نے ہمارے بجٹ پر 50فیصد کٹوتی کی ہے۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے پی ٹی آئی علی آمین گنڈا پور مراد سعید کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ گلگت کا پورا ترقیاتی پیکیج اڑا دیا گیا ہے، این ایف سی میں اگر شامل کیا جاتا تو ہمارا بجٹ 137ارب روپے ہوتا گلگت بلتستان کو بجلی بھی نہیں مل رہی۔ ہمارے پاس سوائے احتجاج کوئی راستہ نہیں ہے۔

مراد سعید نے حکومت پر کڑی تنقید کی کہا کہ بولے کہ امپورٹڈ حکومت آنے کے بعد ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا، مہنگائی کے باوجود ان کے بجٹ میں 50 کاٹ دیا گیا ۔یہ حکومتوں میں آتے ہیں ایک منڈی لگائی جاتی ہے۔ یہ ملک کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جو فنڈ دئیے گئے ہیں اس میں کوئی پروجیکٹ مکمل نہیں ہو سکتا ۔ان کے فیصلوں سے کوئی خوش نہیں ہوا سوائے مودی کے۔

پی ٹی آئی رہنمائوں کا کہناتھا کہ جی بی کا حق دلوانے کے لئے ہم ان کے ساتھ ہیں ۔ گلگت کی عوام کو یقین دلواتے ہیں پی ٹی آئی آپ کے ساتھ ہے۔

Related posts

افغان بارڈر کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی میں4 دہشتگرد ہلاک

Nehal qavi

فلسطین کی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، طیب اردگان

Nehal qavi

مولانا، زرداری ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت

Rauf ansari

Leave a Comment