Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومت نے ہرچیزکی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ہرچیزکی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا، ہمارے دور میں پیٹرول 12 روپے بڑھا تو انہوں نے لانگ مارچ کیے۔

عمران خان کی کال پر ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ پی ٹی آئی کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف منعقدہ ملک گیر احتجاجی مظاہروں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے اور اُس وقت تک احتجاج کرتے رہیں گے جب تک صاف و شفاف انتخابات کی تاریخ نہیں ملتی۔ اگر یہ حکمران ملک پر مسلط رہے تو اداروں کودفن کردیں گے۔

عمران خان نے انہوں نے کہا کہ ہم نے پیٹ کاٹ کر پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی دی، بجلی کی قیمت میں چار روپے فی یونٹ کمی کی، آئی ایم ایف پروگرام میں ہونے کے باوجود ہیلتھ انشورنس دیا، کیا ہم پر قیمتیں بڑھانے کا دباؤ نہیں تھا؟ اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جس طرح پنجاب کے ضمنی انتخابات میں “میچ فکس” کرنے کی کوشش کی جارہی ہے سیاست میں غیریقینی فضا بڑھتی جائے گی۔ احتجاج کی کال دوں گا۔ اگرصاف شفاف انتخابات نہ ہوئے تو مزید انتشارہوگا۔ صرف راستہ ایک ہی ہے صاف و شفاف الیکشن کا اوراس مقصد کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہے کیونکہ اگر یہ حکمران ملک پر مسلط رہے تو اداروں کودفن کردیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیرخزانہ کے حوالے سے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل امریکی سفیرسے ریلیف مانگنے امریکا پہنچ گئے ہیں لیکن وزیرخزانہ اورشہبازشریف سمجھ لیں کہ کوئی جیزمفت نہیں ہوتی ہرچیزکی قیمت ہوتی ہے امریکا ہماری حقیقی آزادی کی قیمت لے گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ امریکا سے سازش ہوئی یہاں سے میر جعفر اورمیرصادق ان سے ملے، نیوٹرلرز کو سمجھایا کہ سازش ہورہی ہے اگرحکومت گرائی تو آنے والوں سے نہیں سنبھالی جائے گی، ن لیگی رہنما خرم دستگیر نے ٹی وی پر کہا کہ ان کو ڈر تھا کہ عمران خان رہے گا تو ان کے رہنماجیل میں ہوں گے۔

عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ حکومت کی سربراہی میں ملک وہاں پہنچ جائے گا جہاں سری لنکا پہنچ گیا ہے، جب عدم اعتماد ہوا تو ڈالر 178 کا تھا آج 208 کا ہے، ہم نے روس سے تیل لینا تھا اور بوجھ عوام پر نہیں آنے دینا تھا، اس حکومت نے روس سے تیل کی بات کیوں نہیں کی؟۔

Related posts

مہنگائی کی شرح 23.98 فیصدریکارڈ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Hassam alam

اللہ نے میری قوم کو بیدار کر دیا، لوٹوں کے دن ختم ہو گئے، عمران خان

Nehal qavi

عدالت عظمیٰ غیر آئینی اقدام کے خلاف فل کورٹ بینچ تشکیل دے

Hassam alam

Leave a Comment