Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومت نےآئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، مفتاح اسماعیل

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمامفتاح اسماعیل کاکہناہے کہ حکومت نےآئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ہم نے اسٹیٹ بینک کوبھی آئی ایم ایف کردیا گیا ہے۔یہ واحد منی بجٹ ہے جس میں عوام پر نئے ٹیکس تو لگائے گئےلیکن کوئی سہولت نہیں دی گئی۔

کراچی میں مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نےمنی بجٹ میں عوام پر نئے ٹیکس تولگائے گئے لیکن کوئی سہولت نہیں دی گئی۔ ہماری حکومت ہوتی تو ادویات اور بچوں کے دودھ پر ٹیکس نہیں لگاتے۔یہ بھان متی کا کنبہ نہیں ہونا چاہیے۔نواز شریف کی ڈیل بلکل صاف ہے کہ صاف وشفاف انتخابات کرائے جائیں۔

لیگی رہنمامصدق ملک نے کہاکہ غریب آدمی دال سبزی کھاتا ہے حکومت نے اس پر بھی ٹیکس لگادیا۔اگر حکومت نے اتحادیوں کو ساتھ ملا کر یہ بل پاس کروایا تو ایوان کے اندر اور ایوان کے باہر احتجاج کرینگے۔

ن لیگ کے رہنماؤں نے مزیدکہاکہ منی بجٹ سے متعلق شہبازشریف کی بات سچ ثابت ہوچکی ہے۔موبائل فون سمیت دیگر اشیاء پر ٹیکس لگائے جارہا ہیں ۔عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے سانس لینے پر ٹیکس نہیں لگایا۔

Related posts

کراچی میں یکم جولائی سے بارشوں کا امکان

Hassam alam

پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

Hassaan Akif

آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تیزی

Nehal qavi

Leave a Comment