Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومت کی نیت کالی، دل و دماغ عوام کے درد سے خالی ہے، شہبازشریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کا سیاہ قانون سازی کا حصہ بننے سے انکار جمہوریت کے لیے نیک شگون ہے ۔اتحادیوں کے انکار اور تحفظات کے بعد حکومت نیب ترمیمی آرڈیننس، ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات سے متعلق سیاہ قوانین واپس لے ۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھاگ جانا حکومت کے اکثریت کھو دینے کا ثبوت ہے جس طرح چوروں کی طرح پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا تھا اسی طرح رات کی تاریکی میں اجلاس ملتوی کر دیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے کی طرح اس حکومت کی نیت بھی کالی، ذہن اور دل عوام کے درد سے خالی ہے۔ پرائیویٹ ممبر بل پر دو بار شکست کھانے کے بعد مشترکہ اجلاس کا التوا عمران نیازی کی اکثریت کھو دینے کی علامت ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی ستائی عوام کے عدم اعتماد کے بعد پارلیمان نے بھی عمران نیازی پر عدم اعتماد کر دیا ہے۔ عوام اور پارلیمنٹ کے عدم اعتماد کے بعد کرسی سے زبردستی چمٹے رہنے کے بجائے عمران نیازی مستعفی ہو کر قوم کو ریلیف دیں۔

Related posts

احتساب عدالت نے وزیراعظم اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

Nehal qavi

حکومت کی عقل پر پردہ پڑ گیا ہے، سیاست اور اقتدار سے زیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے، شیخ رشید

Nehal qavi

امریکا:اسکول اور کالج میں فائرنگ،3 افراد ہلاک

ibrahim ibrahim

Leave a Comment