Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سودی نظام ختم کرنا ہوگا ورنہ حکومت کو پٹخ دیں گے، سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے، سودی نظام کا خاتمہ، موجودہ حکومت کو سودی نظام ختم کرنا ہوگا ورنہ ہم حکومت کو پٹخ دیں گے۔

اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اگر بجٹ سود فری نہ ہوا تو ایسا احتجاج کرینگے کہ سب کو دن مین تارے نظر آئیں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سیاسی جماعتوں پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ان سب پارٹیوں نے عوام کو رلایا ہے، ان سب پارٹیوں کی سیاسیت ماوں بہنوں کو ذلیل کرنے کی سیاست ہے، حیران ہوں حکومت کو چلانے والے اس وقت زرداری ، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف وزیراعظم ہیں اگر ایک گاڑی کے چار ڈرائیور ہوں گے تو گاڑی کیسے چلے گی۔

سراج الحق نے کہا کہ آج سب رورہے ہیں، حل کسی کے پاس نہیں بولے عدم اعتماد لانے سے قبل شہباز شریف سے کہا تھا یہ کام نہ کرےآپ عمران خان کو سیاسی شہید بنا رہے ہیں، سراج الحق نے امریکی سازش خلاف جوڈیشنل کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کردیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بڑوں کی خاطر عدالت رات کے 12 بجے کھلتی ہے مگر غریب کیلئے دروازے بند ہیں، انہوں نے کہا الیکشن ریفارمز لاکر صاف و شفاف انتخابات کروائے جائے۔

Related posts

عمران خان نے اپنی تقریروں میں کبھی کسی شخصیت کانام نہیں لیا

Hassam alam

گزشتہ روز جو ہوا یہ واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا

Hassam alam

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 117پوائنٹس کا اضافہ

Rauf ansari

Leave a Comment