Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عالمی برداری مقدس ہستیوں کے احترام پر متفقہ حکمت عملی اختیار کرے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ اسپیکر کےناموس رسالت (ص) کے معاملے پر قومی اسمبلی میں بحث کرانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں قومی اسمبلی عوام کے جذبات واحساسات کی ترجمانی کرے گی۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ناموس رسالت مآب (ص) کے لئے پوری امت مسلمہ متحد ہے، پورا پاکستان اس مسلئے پر ایک آواز ہے ، امت مسلمہ کو مل کر گستاخوں اور بدزبانوں کے خلاف اقدامات کرنے ہوں گے ۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ عالمی برداری اور خاص کر اقوام متحدہ بین المذاھب ہم آہنگی اور مقدس ہستیوں کے احترام پر متفقہ حکمت عملی اختیار کرے، حرمت رسول (ص) پر جان بھی قربان ہے، یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

Related posts

صدر اور عمران خان نے آئین توڑنے کی سازش کی،شاہد خاقان

ibrahim ibrahim

گورنرسندھ کون ہوگا؟ حکومت نے ایم کیو ایم سے نام مانگ لیے

Hassam alam

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز منفی رجحان

Rauf ansari

Leave a Comment