Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عالمی برادری بھارت میں اسلامو فوبیا کی سنگین صورت حال کا فوری نوٹس لے

اسلام آباد: پاکستان نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت میں اسلامو فوبیا کی سنگین صورت حال کا فوری نوٹس لے۔

بی جے پی کے ترجمانوں کے توہین آمیز ریمارکس پر پاکستان نے سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بی جے پی کے سینئر عہدیداروں کی جانب سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی گئی ہے۔بی جے پی کے عہدیداروں کے ریمارکس سے پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہاکہ بی جے پی کی جانب سے وضاحت کی کوشش اور تاخیر سے کی جانے والی تادیبی کارروائی سے مسلمانوں کے درد و اور اضطراب کو دور نہیں کیا جا سکتا ہے، بھارت میں رہنے والے مسلمان بی جے پی کے عہدیداروں کے نفرت انگیز تبصروں پر سخت غصے میں ہیں، بھارتی مسلمانوں کا غصہ کانپور اور ہندوستان کے دیگر حصوں میں ہونے والا فرقہ وارانہ تشدد اس کی گواہی دیتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد اور نفرت میں اضافے پر گہری تشویش ہے، بھارتی حکمران جماعت ہندوستان میں مسلمانوں کو منظم طریقے سے بدنام کرنے اور انھیں پسماندہ رکھنے کی پالیسیوں پر گامزن ہے، مسلمانوں کو مختلف ریاستوں میں سیکورٹی اداروںکی مکمل ملی بھگت اور حمایت کے ساتھ ہندوہجوم کے منظم حملے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ ہندوستانی ریاستی مشینری ملک بھر میں مقامی مسلم کمیونٹیز کی مدد کے لیے مایوس کن اپیلوں سے دور رہی، بی جے پی کی حکومت والی کئی ریاستوں میں اقلیتوں کے حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ توہین آمیز ریمارکس ادا کرنے اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان پر حملہ کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف فیصلہ کن اور قابلِ عمل کارروائی کی جائے۔

پاکستان نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت میں اسلامو فوبیا کی سنگین صورت حال کا فوری نوٹس لے۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف آج شانگلہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے

Hassam alam

روس یوکرائن پر کسی بھی دن حملہ کرسکتا ہے، جیک سلیوان

Rauf ansari

کراچی:سہراب گوٹھ پر نامعلوم افراد نےکار کو آگ لگادی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment