Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مسلم لیگ نون کے ترجمانوں کا کام ہی جھوٹ بولنا ہے، شہباز گل

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اونگزیب نے پریس کانفرنس میں غلط بیانی کی ہے ۔ لیگی ترجمانوں کا کام ہی جھوٹ بولنا ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاکہ شہبازشریف کے خلاف کیسز ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں غلط بیانی کی ۔ ن لیگی ترجمانوں کا کام بولنا ہے۔ شہبازگل نے کہاکہ مریم اورنگزیب انگلی لہرا لہراکر شہبازشریف کی نقل کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کو برطانوی عدالت سے ضمانت ملی۔ شہبازشریف کو کوئی ضمانت نہیں ملی ۔ شہبازشریف کوضمانت میرٹ پر ملی وہ ثبوت ہی لے سامنے آنا چاہیے، اگرشہبازشریف کیس ختم ہوگیا توٹویٹ کردیں۔

معاون خصوصی شہبازگل نے کہاکہ 17ہزار ٹرانزیکشنز ملازمین کے نام پر کی گئیں، شہبازشریف کوضمانت ملی نہ کسی نےباعزت بری کیا۔

Related posts

شہریارآفریدی کی پارلیمنٹ پر خودکش حملے کی خواہش

Rauf ansari

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ہے، ڈالر کی قیمت میں کمی

Nehal qavi

بزدارحکومت دو سال سے لوکل گورنمنٹ بل کا واویلا کررہی ہے، عظمیٰ بخاری

Rauf ansari

Leave a Comment