Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان میں 2021 کا آخری سورج تلخ وشیریں یادیں لیے ڈھل گیا

اسلام آباد: پاکستان میں بھی 2021 کا آخری سورج تلخ وشیریں یادیں لیے ڈھل گیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں سرما کی سہانی شام میں غروب آفتاب کے خوب صورت مناظر بھی قابل دید تھے ۔

سال 2021 کا آخری سورج بھی غروب ہو گیا ۔سورج اپنے ساتھ جہاں کئی خوشیاں لے کر غروب ہوا وہیں اپنے ساتھ کئی تلخ یادیں بھی لے گیا۔چکوال میں سال کے آخری سورج اپنی تمام تر رعنائیوں اور یادوں کے ساتھ نظروں سے اوجھل ہو گیا۔

فورٹ عباس کے صحرا چولستان میں سورج ڈھلنے کا منظر انتہائی دلکش تھا جہاں سورج کی پیلاہٹ دھیرے دھیرے ختم ہوئی اور وہ آسمان کی وسعتوں میں کھو گیا ۔جامشوروکے ادیبوں، فنکاروں اور سول سوسائٹی کے افراد نےسال کے آخری سورج کو دریائے سندھ میں گلاب کے پھول بہاکر رخصت کیا۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح وہاڑی ، صادق آباد ، حیدر آباد،میرپور ساکرو اور صوابی میں بھی دو ہزار سولہ کا آخری سورج تلخ اور شیریں یادوں کے ساتھ مغرب میں جا سویا اس موقع پر شہریوں نے دعائیں کیں اور نئے سال کے ساتھ کئی امیدیں بھی وابستہ کیں ۔

Related posts

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد کمانڈر مارا گیا

Hassaan Akif

جسٹس عائشہ ملک نے پہلی خاتون سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

ibrahim ibrahim

ایم کیو ایم کا وزیراعظم عمران خان سے پیکا آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment